
پریس ریلیز
جولائی 2, 2025
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع سے بین الاقوامی برادری اسرائیلی قبضے کے بارے میں اپنی بزدلانہ پالیسی کو ختم کرے
پریس ریلیز
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع سے بین الاقوامی برادری اسرائیلی قبضے کے بارے میں اپنی بزدلانہ پالیسی کو ختم کرے
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر، لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ فلسطین کے لوگ نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں، جو جدید دور کی سب سے ہولناک جنگوں میں سے ایک ہے، اور وہ اب بھی اس کے اثرات سے دوچار ہیں۔ باوجود اس کے بین الاقوامی برادری بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے ذریعہ ان کے جائز حقوق کو نظر انداز کر رہی ہے۔
اس موقع پر لیگ یاد دلاتی ہے کہ قابض طاقت "اسرائیل" فلسطینی عوام کے خلاف سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر غزہ پٹی میں جاری نسل کشی، جو ہر روز مزید وحشیانہ ہوتی جا رہی ہے۔
لیگ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نہتے شہریوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کرے اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری سے متعلق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے اور غزہ پر جنگ کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے کا اطلاق کرے۔
لیگ اس بات پر زور دیتی ہے کہ اقوام متحدہ کے اداروں کے خلاف اسرائیلی قبضے کی جارحیت، اس کے منشور کی توہین، اور سیکرٹری جنرل کے کام میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی انصاف کے نظام کی مسلسل توہین کے مد نظر بین الاقوامی برادری اسرائیلی قبضے کے بارے میں اپنی بزدلانہ پالیسی کو ختم کرے اور اس کے حملوں کو روکنے کے لئے ان زیادتیوں اور اقدامات سے مطابقت رکھنے والے اقدامات کرے۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین
جمعہ، 29 نومبر 2024

لیگ نے اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر ...
پریس ریلیز لیگ نے اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی کی سفارش کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور یورپی ممالک سے مزید مؤثر مؤقف اپنانے کا مطالبہ لیگ آف پارلیمنٹرینز فار ...
مزید پڑھیں

لیگ نے غزہ کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی روک...
پریس ریلیز لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے غزہ کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی روک تھام کی مذمت کی لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین اسرائیلی قبضے کے اس فی...
مزید پڑھیں

لیگ نے جمہوریہ پیراگوئے کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل ...
پریس ریلیز لیگ نے جمہوریہ پیراگوئے کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین جمہوریہ پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا کے اپنے ملک کے...
مزید پڑھیں