urdu
slide-bg

پریس ریلیز

جولائی 2, 2025

لیگ نے غزہ کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی روک تھام کی مذمت کی

پریس ریلیز

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے غزہ کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی روک تھام کی مذمت کی

 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین اسرائیلی قبضے کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتی ہے جس کے تحت غزہ کے سرحدی دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور انسانی امداد کی آمد کو روکا گیا ہے۔ اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی سطح پر ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہوا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ کن انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ نسل کشی کے نتائج سے نمٹنے کے لئے فوری خوراک اور طبی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔ ضروری سپلائی جیسے کہ دوائیں اور ریلیف امداد کی روک تھام نہ صرف دستخط شدہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت یہ جنگی جرم بھی ہے، کیونکہ محاصرہ کو معصوم شہریوں کے خلاف اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہم، لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین، غزہ کے لئے سرحدی دروازوں کی فوری اور غیر مشروط طور پر کھولنے اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک آمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم فوری طور پر پارلیمانی اور بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ قبضے کو جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لئے جوابدہ بنایا جائے۔

ہم عالمی برادری پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اس واضح خلاف ورزی کے خلاف سخت موقف اپنائے اور فلسطینیوں کے وقار اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لئے کام کرے۔

ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی شہریوں کو جابرانہ ناکہ بندی کی پالیسی سے بچانے کے لئے فوری مداخلت کریں اور دوہرے معیار کے بغیر بین الاقوامی معاہدوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین

پیر، 3 مارچ، 2025

undefined-new

لیگ نے اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر ...

پریس ریلیز لیگ نے اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی کی سفارش کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور یورپی ممالک سے مزید مؤثر مؤقف اپنانے کا مطالبہ لیگ آف پارلیمنٹرینز فار ...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے جمہوریہ پیراگوئے کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل ...

پریس ریلیز لیگ نے جمہوریہ پیراگوئے کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین جمہوریہ پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا کے اپنے ملک کے...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے شام پر اسرائیلی قبضے کے حملوں کی مذمت کی ہے...

پریس ریلیز لیگ نے شام پر اسرائیلی قبضے کے حملوں کی مذمت کی ہے لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت اور اس کے کچھ حصوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خط...

مزید پڑھیں