
ترتیبات
اگست 25, 2025یہ ملاقاتیں لیگ کے اس وسیع تر ویژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد انصاف اور آزادی کے معاملات میں عالمی پارلیمانی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سب سے نمایاں اور بنیادی مسئلہ فلسطین ہے۔
لیگ کے وفد کا مراکش میں پارلیمانی ملاقاتوں کا سلسلہ، غزہ اور فلسطین کے لئےمشترکہ تعاون پر زور
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کا ایک وفد حال ہی میں مراکش کے ایوان نمائندگان میں متعدد پارلیمانی گروپوں اور بلاکس سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد مشترکہ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا اور فلسطینی کاز کے حق میں ، بالخصوص غزہ کے عوام کے خلاف جاری مظالم اور جنگ کے تناظر میں ،کوششوں کو مربوط بنانا تھا۔
وفد کی قیادت لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی کر رہے تھے، جن کے ہمراہ مختلف عرب اور افریقی ممالک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
ملاقاتوں میں متعدد اہم مسائل پر بات کی گئی، جن میں سرفہرست غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی پیشرفت، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں پارلیمانی کارروائی کو درپیش چیلنجز، اسرائیلی بیانیہ کا مقابلہ کرنے اور قبضے کے جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے ڈیجیٹل ڈپلومیسی کے مؤثر استعمال کی اہمیت شامل تھے۔
ڈاکٹر بلعاوی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ "غزہ میں جاری صورتحال ایک ثابت شدہ نسل کشی ہے، جسے سیاسی حمایت اور بین الاقوامی خاموشی نے مزید تقویت دی ہے۔" انہوں نے عالمی پارلیمانی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ ان مظالم کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مختلف پارلیمانی گروپوں کے مثبت موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیگ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع، قبضے کے جرائم کی دستاویز بندی، اور بین الاقوامی فورمز میں تعصب کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک عالمی پارلیمانی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید برآں، انہوں نے غلط معلومات کی مہمات کا مقابلہ کرنے اور گلوبل مارچ ٹو رفح جیسے عوامی اقدامات کی حمایت کے لئے ڈیجیٹل پارلیمانی میڈیا کے استعمال پر زور دیا۔
یہ ملاقاتیں لیگ کے اس وسیع تر ویژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد انصاف اور آزادی کے معاملات میں عالمی پارلیمانی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سب سے نمایاں اور بنیادی مسئلہ فلسطین ہے۔

لیگ کی فلسطینی گروپ سے مراکشی پارلیمنٹ میں ملاقات، ’قبضے ‘ کو جوابدہ ٹ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراکشی ایوان نمائندگان میں فلسطینی مسئلے پر قائم تھیمیٹک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مق...
مزید پڑھیں

لیگ اور انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کے درمیان مش...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطین کے لیے ملائیشیا کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم سید نوح نے انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ ک...
مزید پڑھیں

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے جکارتہ کانفرنس میں شرکت م...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے 19ویں اجلاس میں اپنی شرکت مکمل کر لی، جو 12 سے 15 مئی 2025 کے درمیان انڈونیشیا کے دارالحک...
مزید پڑھیں