ترتیبات
اپریل 27, 2026بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت میں ہنگری کے نومنتخب وزیر اعظم کے مؤقف کو لیگ کی جانب سے سراہا گیا
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے ہنگری کی "ریسپیکٹ اینڈ فریڈم" (TISZA) پارٹی کے رہنما کو عام انتخابات میں کامیابی اور ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارک باد دی، اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کو مزید ترقی اور استحکام کی طرف لے جانے میں کامیاب ہوں۔
لیگ نے ایک سرکاری خط میں ہنگری کے رہنما کی جانب سے اعلان کردہ اس مؤقف کو سراہا، جس میں انہوں نے اپنے ملک کی بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) سے علیحدگی کی کارروائی روکنے کا عندیہ دیا۔ لیگ نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ عدالت کے فیصلوں کا احترام کریں اور اس کے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹس پر عمل درآمد کریں، خصوصاً اُن افراد کے خلاف جاری وارنٹس پر جن پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں، جن میں اسرائیلی قابض حکومت کے وزیر اعظم سرفہرست ہیں۔
لیگ نے کہا کہ یہ مؤقف بین الاقوامی قانون اور روم اسٹیٹیوٹ کے اصولوں سے واضح وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ بین الاقوامی نظام انصاف کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں سنگین خلاف ورزیاں دیکھی جا رہی ہیں، جن میں فلسطینی عوام کے خلاف کئے جانے والے جرائم نمایاں ہیں۔
لیگ نے نشاندہی کی کہ ہنگری کی نئی سیاسی قیادت کا یہ اعلان ایک نہایت حساس وقت میں سامنے آیا ہے، جب نسل کشی کی جنگ جاری ہے اور خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لیگ کے مطابق یہ رجحان ان بین الاقوامی کوششوں کو تقویت دیتا ہے جن کا مقصد سنگین جرائم کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرانا اور سزا سے استثنا کی پالیسیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
لیگ نے امید ظاہر کی کہ یہ مؤقف یورپی اور بین الاقوامی سطح پر ایک قابل قلید مثال بنے گا اور مزید ممالک کو ایسی پالیسیاں اپنانے کی ترغیب دے گا ،جو بین الاقوامی انصاف کی حمایت کرتی ہو، جس سے اقوام کے حقوق کے تحفظ اور جرائم کے مرتکبین کے احتساب میں مدد ملے گی۔
آخر میں، لیگ نے ایک بار پھر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہنگری بین الاقوامی انصاف کے فروغ، بین الاقوامی قانون کے احترام کو مضبوط بنانے، فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنے اور قبضے کے خاتمے کے لئے ایک فعال کردار ادا کرے گا۔
لیگ کے صدر کی اردن میں سینیٹ، ایوان نمائندگان اور پارلیمانی فلسطین کمی...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر، حمید بن عبداللہ الاحمرنے اردن کے دارالحکومت عمان میں کئی سرکاری ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اردنی سینیٹ کے صدر فيصل الفايز، ایوان نمائندگان کے اسپیک...
مزید پڑھیں
لیگ کے سیکریٹری جنرل کی استنبول میں ترکیہ میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، محمد مکرم بلعاوی نے استنبول میں منعقد ہونے والی "ترکی میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری کانفرنس" میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس فلسطینی نکبہ کی 78ویں برس...
مزید پڑھیں
فلسطین کی حمایت میں پارلیمانی کوششوں کو مربوط بنانے کے لئے کی ارجنٹائن...
فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے بین الاقوامی یکجہتی اور پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت، گزشتہ روز جمعہ 15 مئی 2026 کو زوم کے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے ایک توسیعی اجلاس منعقد ہو...
مزید پڑھیں