urdu
slide-bg

ترتیبات

جولائی 2, 2025

برازیلین رکنِ پارلیمنٹ مونیکا سيشاس لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین میں شامل

برازیل کی رکنِ پارلیمنٹ مونیکا سيشاس نے باقاعدہ طور پر "لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین" میں  اپنی رکنیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ایوانِ نمائندگان کے دفتر میں لاطینی امریکی فلسطینی فورم کے ایک وفد کے استقبال کے دوران کیا۔ یہ رکنیت فلسطینی کاز کے لیے بین الاقوامی پارلیمانی حمایت کو مضبوط بنانے کے لیے فورم کی کوششوں کے حصے کے طور پر حاصل کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران،فورم کے وفد نے، جس میں اس کے صدر، محمد القادری، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، احمد ہویدی شامل تھے، نے فلسطینی کاز کی حمایت میں  رکنِ پارلیمنٹ مونیکا سيشاس کے کردار کو سراہا، خاص طور پر اس یکجہتی تقریب کی سرپرستی پر جو 4 اپریل 2025 کو فلسطینی یومِ زمین کے موقع پر برازیلی پارلیمنٹ میں منعقد کی گئی تھی۔ وفد نے رکنِ پارلیمنٹ کو اس تقریب پر عالمی سطح پر آنے والے مثبت ردِعمل سے آگاہ کیا، جسے برازیل میں فلسطین کے حق میں ہونے والے نمایاں ترین پروگراموں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

وفد نے مونیکا سيشاس سے لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین میں شمولیت اور اس کے آئندہ بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔  رکنِ پارلیمنٹ سيشاس نے اس تجویز کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور لیگ میں شمولیت کے لئے باقاعدہ اپنی رکنیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لیگ کے ساتھ مل کر فلسطین کی حمایت اور شہر القدس و فلسطین کے دفاع کے لیے بین الاقوامی فورمز پر پارلیمانی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گی۔

مونیکا سيشاس نے اس یکجہتی تقریب کے ماحول سے اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا، جس کی وہ خود میزبان تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کی حمایت اُن کی انسانی حقوق کی جدوجہد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا: "جس طرح میں سیاہ فام لوگوں کے حقوق کا دفاع کرتی ہوں جن سے میں تعلق رکھتی ہوں، اسی طرح میں فلسطینی عوام کا دفاع کرنا ایک اخلاقی اور سیاسی فرض سمجھتی ہوں۔ ہم نسل پرستی، استعمار اور جبر کے تاریخی مصائب میں برابر کے شریک ہیں۔"

لیگ نےان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے  اور کہا ہے کہ ان کا یہ قدم فلسطینی کاز کے لیے بین الاقوامی پارلیمانی حمایت کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے اس کی کوششوں کو بڑھاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 1500 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور اس کا مقصد فلسطینی کاز کی حمایت، یروشلم شہر کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی حمایت کے لیے پارلیمانی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔

undefined-new

لیگ کی فلسطینی گروپ سے مراکشی پارلیمنٹ میں ملاقات، ’قبضے ‘ کو جوابدہ ٹ...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراکشی ایوان نمائندگان میں فلسطینی مسئلے پر قائم تھیمیٹک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مق...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ کے وفد کا مراکش میں پارلیمانی ملاقاتوں کا سلسلہ، غزہ اور فلسطین کے...

یہ ملاقاتیں لیگ کے اس وسیع تر ویژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد انصاف اور آزادی کے معاملات میں عالمی پارلیمانی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سب سے نمایاں اور بنیادی مسئلہ فلسطین ہے۔...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ اور انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کے درمیان مش...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطین کے لیے ملائیشیا کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم سید نوح نے انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ ک...

مزید پڑھیں