urdu
slide-bg

ترتیبات

جولائی 2, 2025

لیگ کے وفد نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں بین الپارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے وفد نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے رکن اور بین الپارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ایم پی مردانی علی سیرا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات  او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 19ویں کانفرنس کے دوران جکارتہ، انڈونیشیا میں ہوئی۔

وفد میں لیگ کے صدر، جناب حمید بن عبداللہ الاحمر، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ایم پی سید ابراہیم سید نوح، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی، اور لیگ کے مشیر بشیر جارااللہ شامل تھے۔

ملاقات میں لیگ اور انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں جنوب مشرقی ایشیا میں پارلیمانی سفارت کاری کو فعال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے لیگ اور انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کو جاری رکھنے، فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے، اور پارلیمانوں اور بین الاقوامی فورمز میں خاص طور پر جنوبی ایشیا میں ان کی نمائندگی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

الاحمر نے فلسطین کی حمایت میں انڈونیشیا کے تاریخی کردار کی تعریف کی اور غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی پارلیمانی کوششوں کو متحد کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور عملی اقدام کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وہیں مسٹرمردانی نے غزہ میں  قابض اسرائیل کی طرف سے منظم نسل کشی کی شدید مذمت کی اور ایک متفقہ اسلامی پارلیمانی اقدام پر زور دیا تاکہ پارلیمانی سفارت کاری اور بین الاقوامی قانونی اقدامات کی حمایت کے ذریعے اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطین کے لیے انڈونیشیا کی حمایت صرف ایک سیاسی موقف نہیں ہے،  بلکہ یہ ایک آئینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس  بات کا بھی  ذکر کیا کہ فلسطین انڈونیشیا کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔

مردانی نے اس حمایت کو انڈونیشیا کی حکومت کی پالیسیوں کے اندر عملی پروگراموں میں بھی لانے کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں اقوام متحدہ سے اسرائیلی قبضے کو نکالنے کے لیے دباؤ ڈالنا اور اس کے رہنماؤں کو جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانا شامل ہے۔

یہ ملاقات لیگ کی طرف سے مختلف اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے پارلیمانی رابطہ کاری کو بڑھانا، غزہ پر قبضے کے جرائم کی دستاویز کرنا اور ذمہ داروں کو بین الاقوامی عدالتوں کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام کرنا ہے۔

undefined-new

لیگ کی فلسطینی گروپ سے مراکشی پارلیمنٹ میں ملاقات، ’قبضے ‘ کو جوابدہ ٹ...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراکشی ایوان نمائندگان میں فلسطینی مسئلے پر قائم تھیمیٹک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مق...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ کے وفد کا مراکش میں پارلیمانی ملاقاتوں کا سلسلہ، غزہ اور فلسطین کے...

یہ ملاقاتیں لیگ کے اس وسیع تر ویژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد انصاف اور آزادی کے معاملات میں عالمی پارلیمانی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سب سے نمایاں اور بنیادی مسئلہ فلسطین ہے۔...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ اور انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کے درمیان مش...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطین کے لیے ملائیشیا کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم سید نوح نے انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ ک...

مزید پڑھیں