ترتیبات
جون 5, 2026لیگ کے صدر کی اردن میں سینیٹ، ایوان نمائندگان اور پارلیمانی فلسطین کمیٹی کے سربراہ سے ملاقاتیں
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر، حمید بن عبداللہ الاحمرنے اردن کے دارالحکومت عمان میں کئی سرکاری ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اردنی سینیٹ کے صدر فيصل الفايز، ایوان نمائندگان کے اسپیکر مازن القاضی اور پارلیمانی فلسطین کمیٹی کے چیئرمین رکن پارلیمان سليمان السعود شامل تھے۔ گفتگو میں باہمی پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطینی کاز کی حمایت اور اسرائیلی قبضے کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ان ملاقاتوں کے دوران حمید الاحمر نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کی جانب سے ہاشمی سرپرستی (Hashemite Custodianship) کو کمزور کرنے اور اس میں مداخلت کرنے کی مسلسل کوششیں صرف ایک سیاسی خلاف ورزی نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک خطرناک مرحلہ ہے جو فلسطینی مسئلے کو ختم کرنے، مسجد اقصیٰ کے پورے احاطے پر مکمل قبضہ حاصل کرنے اور ثابت قدم فلسطینی عوام کے باقی ماندہ حصے کو بے دخل کرنے کی وسیع اسرائیلی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
لیگ کے صدر نے زور دے کر کہا کہ "لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین" اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کر رہی ہے اور ہر سطح پر مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ تمام عرب اور اسلامی پارلیمانوں اور حکومتوں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ اس کا مقصد یروشلم میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے تاریخی اور خصوصی حق کا تحفظ کرنا اور یہودیت مسلط کرنے کے منصوبوں کے سامنے مضبوط رکاوٹ بننا ہے۔
الاحمر اور ان کے وفد نے اردن کی ہاشمی مملکت کو ملک کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اردن کی ترقی کے سفر اور دانشمند ہاشمی قیادت کے تحت حاصل ہونے والے اس کے نمایاں عرب اور بین الاقوامی مقام کو سراہا۔
گفتگو میں لیگ اور اردنی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا بھی ذکر کیا گیا۔ الاحمر نے اردنی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لیگ کے زیراہتمام ماضی میں ہونے والی پارلیمانی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا اور بہترین میزبانی کی۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت میں اردن کے مرکزی کردار کو بھی دوبارہ اجاگر کیا۔
ملاقاتوں کے اختتام پر اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ لیگ اور اردنی پارلیمنٹ کے درمیان مشترکہ رابطہ برقرار رکھا جائے، سفارتی اور پارلیمانی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے اور امت کے اس مرکزی مسئلے کے لئے مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے۔
دورے کے اختتام پر حمید الاحمر نے سینیٹ کے صدر، ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور فلسطین کمیٹی کے چیئرمین کو آئندہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ لیگ کا ارادہ ہے کہ یہ کانفرنس رواں سال کے اختتام سے پہلےپاکستان میں منعقد کی جائے، جس کا مقصد فلسطینی حقوق کی حمایت کرنے والے عالمی پارلیمانی محاذ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

لیگ کے سیکریٹری جنرل کی استنبول میں ترکیہ میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، محمد مکرم بلعاوی نے استنبول میں منعقد ہونے والی "ترکی میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری کانفرنس" میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس فلسطینی نکبہ کی 78ویں برس...
مزید پڑھیں
فلسطین کی حمایت میں پارلیمانی کوششوں کو مربوط بنانے کے لئے کی ارجنٹائن...
فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے بین الاقوامی یکجہتی اور پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت، گزشتہ روز جمعہ 15 مئی 2026 کو زوم کے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے ایک توسیعی اجلاس منعقد ہو...
مزید پڑھیں
بین الاقوامی احتساب کی حمایت اور تعاون پر تبادلۂ خیال کے لئے لیگ کا ا...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین، جسٹس ایس مرلی دھر کو ایک آفیسیل خط ارسال کیا ہے۔...
مزید پڑھیں