urdu
slide-bg

ترتیبات

ستمبر 15, 2025

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراکشی ایوان نمائندگان میں فلسطینی مسئلے پر قائم تھیمیٹک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں پارلیمان کے متوقع کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگ کی فلسطینی گروپ سے مراکشی پارلیمنٹ میں ملاقات، ’قبضے ‘ کو جوابدہ ٹھہرانے کے لئے بین الاقوامی اقدام پر زور

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے مراکش کے دارالحکومت رباط کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراکشی ایوان نمائندگان میں فلسطینی مسئلے پر قائم تھیمیٹک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں پارلیمان کے متوقع کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس وفد کی قیادت لیگ کے سیکرٹری جنرل جناب محمد مکرم بلعاوی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ سینیگال اور موریطانیہ کے کچھ ارکان پارلیمنٹ اور مراکشی ایوان نمائندگان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رکن پارلیمان بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے آغاز میں سیکرٹری جنرل محمد مکرم بلعاوی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مسئلہ اس وقت ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، خصوصاً غزہ  پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اوربیت المقدس و ویسٹ بینک میں اسرائیلی خلاف ورزیوں میں شدت کے تناظر میں ،جو بین الاقوامی سطح پر فعال پارلیمانی کردار کا متقاضی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور بعض حکومتوں کی ملی بھگت آزاد پارلیمانوں کو اپنے اخلاقی و قانونی فرض کی ادائیگی سے نہیں روکنی چاہیے، بالخصوص مقبوضہ اقوام کے حقوق کے دفاع میں، جن میں سرفہرست فلسطینی عوام ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ دورہ لیگ کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کے تحت وہ پارلیمانی سطح پر وسیع نیٹ ورکس قائم کر رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کی جا سکے، یہودیت اور بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کا مقابلہ کیا جا سکے، اور بین الاقوامی قانون کے تحت قبضے کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

اپنی جانب سے فلسطینی مسئلے پر تھیمیٹک گروپ کے سربراہ ڈاکٹر علّال عمروی نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ مراکشی عوام اور قیادت کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بادشاہ محمد (ششم)، جو القدس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے ہر سطح پر ، خاص طور پر بیت المقدس کی شناخت اور اس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اس ملاقات میں مراکشی پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی اراکین، جن میں جناب محمد الحفیظ، محترمہ ملیکہ لحیان، جناب رشید عدنان اور جناب احمد العالم شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور لیگ کے ساتھ تعاون بڑھانے اور مشترکہ پارلیمانی اقدامات کے لیے میکانزم وضع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

undefined-new

لیگ کے وفد کا مراکش میں پارلیمانی ملاقاتوں کا سلسلہ، غزہ اور فلسطین کے...

یہ ملاقاتیں لیگ کے اس وسیع تر ویژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد انصاف اور آزادی کے معاملات میں عالمی پارلیمانی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سب سے نمایاں اور بنیادی مسئلہ فلسطین ہے۔...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ اور انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کے درمیان مش...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطین کے لیے ملائیشیا کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم سید نوح نے انڈونیشا-فلسطین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ ک...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے جکارتہ کانفرنس میں شرکت م...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے 19ویں اجلاس میں اپنی شرکت مکمل کر لی، جو 12 سے 15 مئی 2025 کے درمیان انڈونیشیا کے دارالحک...

مزید پڑھیں